یادداشتهای مربوط به کتابنامه ، واژه نامه و نمایه های داخل اثر
متن يادداشت
این کتابنامه همراه بازیر نویس ص۹۹، ص ۱۰۲
یادداشتهای مربوط به پایان نامه ها
جزئيات پايان نامه و نوع درجه آن
کارشناسی
نظم درجات
تفسیر و علوم قرآنی
یادداشتهای مربوط به خلاصه یا چکیده
متن يادداشت
میں اپنی اس ادنٰی سی کاوش کو اللہ تعالٰی جلّ شانہ کے ہادیان برحق حضرات معصومین علیہم السلام بالخصوص آٹھویں تاجدار ِ ولایت وامامت ،سلطان العرب والعجم، شمس الشموس حضرت امام علی بن موسیٰ الرّضا علیہما السّلام کی مقدّس بارگاہ میں پیش کرتے ہوئے شرف قبولیت کامتمنّی ہوں۔یاعزیزمسناواھلناالضرّوجئناببضاعۃ مزجاۃفاوف لناالکیل وتصدّق علیناانّ اللہ یجزی المحسنین۔ تمام تعریف اس پروردگارکیلئے جس نے انسان کوزیورعقل سے زینت بخشی اوررسولوں کوانسان کیلئے راہ مستقیم کی جانب ہدایت کرنے کے لئے مبعوث کیا۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم اورآلِ رسول علیہم السلام بالخصوص امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف پرکروڑوں سلام کہ جن کی عنایتوں سے دین مبین اسلام قائم ہے۔ خداکے الطاف میں سے ایک یہ ہے کہ اس نے انسانوں کی ہدایت وسعادت کیلئے نہ صرف آسمانی کتابوں کونازل کیاجن کی آخری کڑی قرآن کریم ہے بلکہ ساتھ ہی میں معصوم ومقرب آئمہ معصومین علیہم السلام کوبھی معین فرمایا اوران کی معرفت واطاعت کوضروری قراردیا ہے۔ اس سلسلے کی آٹھویں کڑی حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی مقدس ذات بابرکات ہے۔ اس کتاب میں اسی آٹھویں تاجدار ولایت کی سیرت طیبہ اور فرامین و ارشادات کی روشنی میں زندگی کی مہارتوں سے متعلق انتہائی مختصر و مفید روشنی ڈالی گئی ہے تاکہ حقیقت کےمتلاشی اور ترقی و کمال کے خواہاں انسان ان کے نورانی کلام اور سیرت طیبہ کو اپنےلیئے مشعلِ راہ اور لائحہ عمل قرار دیتے ہوئے اپنی زندگیوں کو سنوار سکیں ۔ انہیں پیار ومحبت ، آرام و سکون اور خوشیوں کا گہوارہ بنا سکیں اور انکی پیروی کرتے ہوئے زندگی کے تمام شعبوں میں قربِ الہٰی کے کمال مطلوب تک پہنچ پائیں۔میں شکرگذارہوں جامعۃ المصطفی العالمیہ کے رئیس حضرت آیۃ اللہ علی رضااعرافی دام ظلہ کاجنہوں نے راہ تحقیق کوہموارکیانیز مدیرمحترم واحد مشہد مقدس حضرت حجۃ الاسلام والمسلمین جناب مہدوی مہر دام ظلہ کا جو بطریق احسن تعلیم وتربیت کے اس اہم عہدے کو نبھارہے ہیں۔ مدیر محترم گروہ تفسیر و علوم قرآن و حدیث جناب حجۃ الاسلام والمسلمین علی قربان زادہ دام ظلہ نیز مسئول پایان نامہ اور آقیان مقامی ، مروی ،پیکار ، محمدی ،و مدرسہ کے تمام دلسوز استاد و اعضاء کا ممنون کرم ہوں کہ جنہوں ہمیشہ ہر ممکن تعاون فرمایا ۔استادرہنما جناب علی نجف سعادتی صاحب کاتہہ دل سے شکریہ اداکرنا ضروری سمجھتا ہوں جنہوں نے اپنی تمام تر مصروفیات کے باوجود اس زحمت کوقبول فرمایا اور اس کتاب کے ترجمہ وتصحیح اورتکمیل وتدوین کے تمام مراحل میں ہرممکن تعاون اور رہنمائی فرمائی۔دعاگو ہوں کہ اللہ تعالٰی بحق محمد وآل محمد علیہم السلام ان سب کی توفیقات خیر میں اضافہ فرمائے۔ الہٰی آمین
نام شخص به منزله سر شناسه - (مسئولیت معنوی درجه اول )